فیروز والہ: (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی فیروزوالہ کی زیر سرپرستی میں ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عامر محبوب نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ،مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا اور قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور دیگر منشیات برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے جمال ٹاﺅن میں منشیات فروشوں ندیم عرف دیمو اور وسیم اکرم کو گرفتار کیا گیا جو کہ پولیس کو دیکھ کر تیز تیز چل رہے تھے جن کے قبضہ سے دو پیکٹ چرس برآمد کرلی گئی اسی طرح صوفی سوپ سٹاپ کے قریب سے منشیات فروش عبدالرحمن کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے ایک ایک ہزار گرام کے 2پیکٹ چرس سے برآمد ہوئے دوسری جانب منشیات فروش اسلم کے قبضے سے 1130گرم چرس برآمد کرلیا گئی ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے
تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے متعدد منشیات فروش گرفتار کرلئے

















