چناب نگر:(انس نعمان)موٹر سائیکل رکشوں کی بہتات سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا،کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات میں اضا فہ،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا گیا۔
مین روڈز کا لج روڈ،مین بازار روڈ سر گو دہا روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ اور نان کوالیفائیڈ رکشہ ڈرائیورز کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک جام ہو نے کی وجہ سے آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ نو عمر رکشہ ڈرائیورز سواریاں بٹھا کر آپس میں ریسیں لگا تے ہیں جس سے آئے روز حادثات رو نما ہو رہے ہیں اور حادثات میں اضا فہ بھی ہو رہا ہے۔
رکشوں میں اونچی آواز گانے لگا تے او ر پریشر ہارن بجاتے یہ کمسن رکشہ ڈرائیورز شہریوں کی پریشانی بڑھانے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑٹے، عوامی و سما جی حلقوں نے ڈی سی او چنیوٹ ڈی پی او چنیوٹ اور ڈی ایس پی ٹریفک سے و دیگر حکام سے اس صورتحال کا سخت نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چناب نگر: موٹرسائیکل رکشوں کی بہتات ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

















