20حلقوں میں PTIکو ہرانے کاپلان تیار کرلیا گیا،عمر ایوب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قومی اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے 20حلقوں میں دوبارہ گنتی سے پی ٹی آئی کو ہرانے کاپلان تیار کرلیا گیا،مینڈیٹ چوراسمبلی میں اپنے لوگوں کو لاکر من پسند قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا،مینڈیٹ چوری کےخلاف احتجاج کر رہے ہیں، مخصوص نشستوں پر حق نہیں دیا جا رہا، سپریم کورٹ جا ئینگے، آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔