چنیوٹ:(رانا وقاص) ضلع بھر میں شوگر ملز مافیا کاشتکاروں کو ادائیگیاں نہیں کررہا کسانوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے 18 مارچ کے بعد اپنا لائحہ عمل مرتب کریں گے ان خیالات کااظہار کسان اتحاد پاکستان چنیوٹ کے صدر سید تنویر حیدر شاہ سرپرست سید نور الحسن شاہ اور کسان رہنما امجد علی نول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ضلعی صدر کسان اتحاد پاکستان ضلع چنیوٹ سید تنویر حیدر شاہ نے کہا کہ ضلع بھر میں کاشتکار اس وقت سخت پریشانی کا شکار ہے شوگر ملز مافیا کاشتکاروں کو بروقت ادائیگییاں نہیں کر رہی 18 مارچ تک کاشتکاروں کو ادائیگیاں نہ کی گئیں تو ضلع بھر کے کاشت کار شوگر ملز کے باہر احتجاجی دھر نہ دیں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ محمد اشفاق سے ہماری متعدد میٹنگ ہو چکی ہیں انہوں نے ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا مگر رمضان شوگر ملز اور مدینہ شوگر ملز انتظامیہ نے کاشتکاروں کی ادائیگیاں روکی ہوئی ہیں جس پر ہم سخت احتجاج کرتے ہیں وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرے بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے عام ادمی کو ریلیف دیا جائے کسان خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا لہذا موجودہ حکومت کسانوں پر بھر پور توجہ دے۔
کسانوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، کسان اتحاد چنیوٹ

















