لاہور:(کامرس رپورٹر)رمضان سے قبل عوام کو بڑا تحفہ،مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے کلو اضافہ کردیا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257روپے ہے تاہم ایل پی جی مافیا277روپے کلو فروخت کر رہا ہے ،مافیا کی جانب سے اضافے کے بعد گھریلوسلنڈر240اور کمرشل 910روپے مہنگا ہوگیا ۔
عرفان کھوکھر نے کہاحکومت چھوٹے دکانداروں کو پکڑنے کی بجائے بڑے مافیا پر ہاتھ ڈالے اور سرکاری نرخوں پر ایل پی جی فروخت کرنے کا پابند کرے۔
رمضان سے قبل عوام کو بڑا تحفہ،ایل پی جی20روپے کلو مہنگی

















