”وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں“،گنڈا پور،تقریب حلف برداری میں عدم شرکت

پشاور:(بیورورپورٹ)تقریب حلف برداری میں عدم شرکت،وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں ،وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے واضح کردیا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاابھی تک ثابت نہیں ہوا وزیراعظم ٹھیک مینڈیٹ سے بنا ،صوبائی کابینہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد بنائیں گے،مریم کے بیان پر وزیراعلیٰ نے کہانواز خاندان پہلے کھربوں کی کرپشن کا حساب دے پھر ریڈ لائن ڈرا کریں۔