اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہاہے شہباز شریف فارم 47کی پیداوار ، وزیراعظم کا الیکشن غیرقانونی ہے ،سیاسی قیدی رہا کیے جائیں،9مئی واقعات کے ذمہ دار نہیں،غیر جانبدارانہ عدالتی انکوائری کی جائے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا فارم 45کے مطابق رکن اسمبلی آتے تو پی ٹی آئی کے180ممبران ہوتے،حکمران اتحاد کے چہرے دیکھ لیں اترے ہوئے ہیں، آپ کو چہروں سے ڈر ،خوف نظر آئےگا،معاملے کو چھوڑیں گے نہیں، عدالتوں میں جائیں گے،وزیراعظم پہلے ملک میں قانون کی بالادستی کی بات کریں، 3نومبر 2022کو ہونےوالے سانحہ کے ذمہ دار شہباز شریف ہےں،میرے قائد کو بطور سیاسی قیدی گرفتار کر رکھا ہے، پی ٹی آئی 9مئی واقعات کی ذمہ دار نہیں، معصوم لوگوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا، پنجاب ،خیبر پختونخوا کی غیر آئینی نگران حکومتوں نے 10ہزار افراد کو گرفتار کیا، نگران حکومتوں پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا پی ڈی ایم کا تسلسل و فاشسٹ حکومت ہے، نظریہ صرف لوٹ مار کرنا، مخصوص نشستیں نہ ملنے سے سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کا الیکشن غیر قانونی ہے بشریٰ عمران خان کی طاقت ہےں، کمزوری نہیں،ملک میں جمہوریت کے حامی ہیں لیکن ایک ملک اور 2 دستور نہیں چل سکتے،فلسطین پر قرارداد لائیں گے۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاملک میں بہتری اور نظام تبدیل کرنے کے خواہش مند ہےں، چاہتے ہیں فارم 47 کے رچائے گئے ڈرامے کو تہہ تک پہنچایا جائے،موجودہ ماحول میں کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہر ظلم کے باوجود پارلیمنٹ ہاو¿س میں موجود ہیں لیکن یہی انداز رہا تو کارروائی چلنا مشکل ہوگا،عامر ڈوگر نے کہا 8 فروری کو خاموش انقلاب آیا ،غیور عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نظرئیے کو ووٹ دیا،کس بے حسی اور بے شرمی کےساتھ ایوان میں بیٹھے ہیں؟۔
وزیراعظم کا الیکشن غیرقانونی ،سیاسی قیدی رہا کیے جائیں،پی ٹی آئی

















