پاکستانیوں کو خادم مل گیا، شہبازسپیڈ کی دنیا معترف ہے،مریم نواز

لاہور:( خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد ددیتے ہوئے کہاہے پاکستانیوں کو خادم مل گیا۔

خصوصی پیغام میںمریم نواز نے عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان میں خدمت کے نئے دور کا آغاز ہوگا،قوم کے خادم اور نواز شریف کے سپاہی شہباز شریف کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوشحالی و ترقی کی نوید لیکر آئے گا۔

مریم نواز نے کہا شہباز سپیڈ، محنت، کارکردگی اور ایمانداری کی دنیا معترف ہے،ماضی گواہ ہے شہبازشریف محنت، کارکردگی اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں،وزیر اعظم کے عہدے پر شہباز شریف کا انتخاب حقیقی جمہوریت کی فتح ہے،معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل حل کےلئے شہباز شریف کی قیادت ناگزیر ہے۔

دریں اثناجنگلی حیات کے عالمی دن پرخصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں جنگلی حیات کے کردار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،قدرت نے پنجاب کو خوبصورت جنگلی حیات سے نوازا،تحفظ کےلئے جامع و موثر اقدامات کریں گے۔