پاکستان سپر لیگ ،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگا

راولپنڈی (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کل پیر کوواحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پیر کے روز لیگ کے 20 ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، اسلام آباد یونائیٹڈ مایہ ناز آل رانڈر شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ،کولن منرو ، ایلیکس ہیلز ، عماد وسیم ، نسیم شاہ اور فہیم اشرف جیسے تجربہ کار کھلاڑی اس ٹیم کا حصہ ہیں ، پشاور زلمی کو مایہ ناز بیٹر بابر اعظم لیڈ کریں گے اور انہیں پال والٹر ، رومن پاﺅل ، صائم ایوب ، نوین الحق ، لیوک ووڈ کی خدمات حاصل ہیں ، پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔