نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا، آر پی او ساہیوال

ساہیوال(بےورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈی آئی جی محبوب رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ریجن ہذاکے ایس ڈی پی اوز ساتھ ویڈیو لنک اجلاس۔ایس پی آر آئی بی محمد ضیاالحق بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ریجن کے تمام ایس ڈی پی اوز نے بذریعہ(ZOOM) ویڈیو لنک شرکت کی۔

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈی آئی جی محبوب رشید نے کہا کہ شرپسند عناصر کو ساہیوال ریجن کا امن وامان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا۔ مذہبی منافرت،وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کروں گا چاہے وہ کسی بھی رینک کا پولیس افسر ہو۔کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں ہوگی۔عوام کو ریلیف فراہم کریں۔خواتین،بچوں اورمحکوم طبقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔پولیس تحفظ مراکز کو مزید فعال کریں۔حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی پالیسیوں اور احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کروانا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ریڈ کی ویڈیو ریکارڈ کریں۔

محبوب رشید نے کہاعوام کے ساتھ اپنے روئیے بہتر رکھیں آپکے روئیے آپ کی شخصیت کا ثبوت ہیں۔15 کے رسپانس کو بہتر سے بہتر کریں 15 رسپانس پر کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے اور جہاں کوئی وقوعہ پیش آتا ہے ایس ڈی پی او خود موقع پر پہنچے۔ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں،SOPsکے مطابق تمام مراحل کو مکمل کریں۔خدمت مراکز،تحفظ مراکز میثاق سنٹرز کا وزٹ کریںوہاں پر آئے سائلین سے استفسار کریں۔پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کریں۔حساس مقامات کے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے جس میں چائینیز۔غیر ملکی وزٹرز کے دفاتر اور رہائش گاہیں شامل ہیں۔رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے حوالےسے کسی بھی صورت میں غلطی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔مسجدوں کی سیکیورٹی نماز تراویح کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات ہوں۔ایف آئی آر کے عمل کو ٹائم فریم میں مکمل کریں فوری ایف آئی آر درج کریں۔9بجے تک ہر ایس ڈی پی او اپنے دفتر موجود ہوگا ٹائم کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔سنگین مقدمات کی تفتیش کو ٹائم فریم میں مکمل کریں۔2023 کے زیر تفتیش مقدمات کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں۔کسی بھی سیاسی مداخلت سے بالاتر ہو کر اپنے فرائص سرانجام دین۔عوام کو انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔