کرنٹ اکاونٹ خسارے ، درآمدات ،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے ، درآمدات ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی، وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر میں 50 کروڑ ڈالر کمی ہوئی، 7 ماہ میں 15 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، برآمدات میں 9.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برآمدات 16.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

آﺅٹ لک رپورٹ کے مطابق درآمدات میں جولائی تا جنوری 11.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، درآمدات 33.5 ارب ڈالر سے کم ہوکر 29.8 ارب ڈالر تک رہیں،کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 7 ماہ میں 71.2 فیصد کی کمی ہوئی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 7 ماہ میں 21.4 فیصد کمی ہوئی، زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 25 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے،ایف بی آر محصولات 29.8،نان ٹیکس آمدنی میں 116.5 فیصد اضافہ ہوا،مالیاتی خسارے میں 43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جولائی تا جنوری مہنگائی کی شرح 28.7 فیصد رہی۔