پشاور: (بیورورپورٹ)کے پی میں اپوزیشن کے ڈپٹی سپیکر کو 2 اضافی ووٹ پڑ گئے، سنی تحریک کونسل میں کھلبلی مچ گئی۔
ذرائع کے مطابق 2 اضافی ووٹ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پڑے ،نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو معاملے سے آگاہ کردیا گیا ، پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کمیٹی بنا دی گئی ،ذرائع کے مطابق کمیٹی انکوائری کرنے کے بعد نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو رپورٹ کرے گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی سپیکر کو 2 اضافی ووٹ پڑ گئے

















