نارنگ منڈی:(وقاص علی)نارنگ منڈی شہرپارکس کیلئے مالی اور چوکیدار نہ ہونے سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے پارکس تباہ راہگیروں نے خرم گلفام پارک کو بیت الخلاءبنالیا درجنوں افراد اوپن ایئرپیشاپ کرنے لگے تحصیل انتظامیہ سمیت مقامی انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے ۔
نارنگ شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائیں گے پارکس تباہی کی راہ پر گامزن گھاس اور پودوں کی حفاظت کیلئے مالی اور چوکیدار موجود نہیںہے خرم گلفام پارک کو موٹر سائیکل اسٹینڈ بنا دیا گیا اور انتظامیہ کی عدم توجہ سے لوگوں نے پارک کو اوپن ایئر واشروم بنالیا۔
درجنوں افراد خرم گلفام پارک میں اوپن ایئر پیشاب کرتے دکھائی دیتے ہیں جس پر انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے انتظامیہ کی عدم توجہ سے کروڑوں روپے مالیت سے تیار کیے گئے پارکس تباہ ہوچکے ہیں شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویثرن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
نارنگ منڈی:مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے کروڑوںکے پارک تباہ

















