کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے الیکشن کے دوران سکیورٹی فورسز کارویہ مایوس کن رہا،پی ٹی آئی نے شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کا راستہ روکا ہی نہیں،کارکنوں کو شہید کرنےوالوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔
نیو کراچی میں 12 سالہ کارکن کے لواحقین سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی)کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں،اپنے کارکنوں سے سچ بولنا چاہے،سنی اتحادکونسل کے پاس حکومت بنانے کیلئے نمبرز نہیں،شہبازشریف وزیراعظم بننے جارہے ہیں،پی ٹی آئی نے نمبرززیادہ ہونے کے باوجودشہباز شریف کے وزیراعظم بننے کا راستہ روکا ہی نہیں،میرے خیال سے خان صاحب نے خود شہباز شریف کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔
چیئرمین پی پی نے کہاآئی ایم ایف کو لکھے خط کی اہمیت نہیں ،البتہ پاکستان میں بحران بڑھنے سے بےروزگاری ،مہنگائی میں اضافہ ہوگا، خط کے بعد عوام کے سامنے بانی پی ٹی آئی کااصل چہرہ بے نقاب ہوگیاکیونکہ عمران خان کو ملکی مفاد سے زیادہ اپنی سیاست عزیز ہے،کراچی کے ضلع وسطی سمیت 2علاقوں میں الیکشن کے دوران پرتشدد واقعات میں 2کارکن شہید ہوئے ،الٹا 12سالہ شہید بچے کے اہلخانہ کےخلاف پرچہ کاٹ دیا گیا، الیکشن کے دوران قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔
بلاول بھٹو نے کہامذہبی و لسانی دہشتگردی اورجھوٹے الزام لگا نے والوں کے ڈرامے برداشت نہیں،پیپلزپارٹی الیکشن میں شہیدکارکنوں کیلئے انصاف مانگ رہی ہے،امید ہے عدلیہ سے انصاف ملے گا،دھاندلی کے بغیر نہ جیتنے والی جماعتیں سراپا ا حتجاج ہیں،الزام لگاناہے تو ثبوت کےساتھ لگائیںجوسیاسی قوتیں سمجھتی ہیں تشددکی سیاست کریں گی توبھول ہے، لسانی وفرقہ وارانہ دہشتگردی برداشت نہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہاسندھ میں حکومت بننے کے بعد الیکشن کے دوران ہونےوالے تمام پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیں گے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دلوائیں گے،بتائیں تو سہی کن سیٹوں پر دھاندلی ہوئی، کیا میری لاڑکانہ والی سیٹ پر دھاندلی ہوئی؟،بلیک میلنگ میں ہرگز نہیں آئیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہاکراچی میں 2صوبائی نشستوں پی ایس 124 ،پی ایس 125 پر فارم 45 کے مطابق پی پی فاتح ہے مگر نشستیں کسی اور کو دےدی گئیں، ثبوت کےساتھ قانونی جنگ لڑیں گے ،انصاف نہ ملا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، سیاسی جماعتوں کےساتھ بات کریں گے، اپنے ووٹوں کے حق پر ڈاکے اور کارکنوں کی شہادت پر ڈیل نہیں کروں گا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















