لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے سوال پر مریم نوا ز نے دلچسپ جواب دیا۔
ن لیگ کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبائی اسمبلی پہنچیں،صحافی نے سوال کیا آپ پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن رہی ہیں، کیسا لگ رہا ہے؟ مریم نے جواب دیا ابھی نہیں بنی، وزیراعلیٰ بنوں گی تو پھربتاوں گی۔
پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے سوال پر مریم نوا ز کا دلچسپ جواب

















