نارنگ منڈی میں سوئی گیس کے بھاری بل، غریب صارفین کی چیخیں

نارنگ منڈی:(وقاص علی)سوئی گیس کے بلوں میں ہوشربااضافہ شہری شدید پریشان 20,20ہزار بل تھمادئیے گئے۔

گیس کی فراہمی کا شیڈول بھی متاثر ہے جس وجہ سے شہریوں کو صبح بازارسے ناشتہ خریدناپڑتاہے اورسارا دن کی پریشانی سے بچنے کیلئے ایل پی جی گیس سلنڈر کاخرچہ الگ سے ہے سوئی گیس کے بلوں میں اچانک اضافہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے۔

شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا بجلی کے بلوں نے پہلے ہی کمر توڑ کر رکھ دی اب واحد سستی سہولت سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاجس سے گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے انھوں نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے گیس قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔