لاہور: (خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر،کرائم رپورٹر)اعلیٰ ترین معیارو غیر معمولی رفتار کےساتھ میو چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کوریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا گیا ، اپ گریڈیشن کے بعد میو چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی تعداد 360 تک بڑھا دی گئی۔
محسن نقوی نے میوچلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا ، گردوں کے عارضے میں مبتلا بچوں معصومہ فاطمہ ، ابراہیم سے اپ گریڈڈ میو چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کرایااوردونوں بچوں سے شفقت کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ نے کہابہت کم عرصے میں ایک اور ناممکن کام ممکن ہوا، پنجاب کے 104 ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا امیر بالاج قتل کیس کا ملزم پکڑا گیا ،ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کیلئے کارروائی جاری ہے،اپنے حصے کاکام مکمل کرلیا،اگلی حکومت بہت زیادہ کام کرے گی اور پنجاب پہلے سے زیادہ ترقی کرےگا،غلط لوگوں کی وجہ سے مافیا ز کو تقویت ملتی ہے،شہباز شریف کا تجربہ اور کام مجھ سے کہیں زیادہ ہے،کوئی مقابلہ نہیں،کرکٹ پہلے ہی برباد ہوچکی خدا را! سیاست نہ لائیں،جلد بہتری نظر آئے گی۔
دریں اثنا پنجاب بھر کے تھانوں کےساتھ سی آئی اے سنٹرز کی بھی اپ گریڈیشن، خوبصورت عمارت، کشادہ کمرے،عملے کےلئے نیا فرنیچر، آرام دہ صوفے، چھت پر کیفے ٹیریا، حوالات کی حالت بدل گئی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاون کی نئی عمارت اور ماڈل تھانہ اچھرہ کا افتتاح کر دیا،محسن نقوی نے کہا پنجاب پولیس کی ویلفیئر کے لئے جو کر سکتے تھے کیا، تھانوں میں سائلین کے ساتھ اچھا سلوک ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ کالج لاہورکا دورہ کرکے سپورٹس جمنیزیم کا افتتاح کردیا،آئی جی عثمان انور کےساتھ بیڈ منٹن کھیلی،میس بھی گئے ، سہولتوں کا جائزہ لیا، پولیس ٹریننگ کالج میں ٹرینز سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاپولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت بچیوں نے ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد فیلڈ میں جانا ہے، سب کو تلقین ہے ایمانداری کےساتھ فرائض سرانجام دینے ہیں اور حق حلال کی روزی کمانی ہے،حق حلال کی کمائی میں برکت ہے،مجھے یقین ہے آپ حق حلال کی کمائی کے ذریعے اپنے خاندان ،پنجاب پولیس کا نام روشن کریں گے،وزیراعلیٰ نے کہا حق حلال کما ئیں، رزق میں اضافہ ہوگا‘ پہلے فخر سے کہتے تھے ہر تھانے کی شکل بدل دی لیکن اب کہہ سکتے ہیں ہر تھانے کےساتھ پولیس کے ٹریننگ سنٹرز کی شکل بھی تبدیل کر دی گئی،آئی جی عثما ن انور ،ٹیم نے محنت کےساتھ سیف سٹی پراجیکٹس اور پولیس ویلفیئر کیلئے بہت کام کیا۔
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
جیٹ فیول 12.06،لائٹ آئل11.44،مٹی کاتیل 10.42روپے لٹر سستا
















