سیاسی جماعتوں میں اتفاق نہ ہوا تو آئین میں حل موجود ہے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے سیاسی جماعتوں میں اتفاق نہ ہوا تو آئین میں حل موجود ہے۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاآئین کے تحت انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلایا جا سکتا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی آخری تاریخ تک کچھ دن باقی ہیں ،کسی قسم کا تعطل و ڈیڈ لاک نہیں، معمول کی کارروائی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں، آئین خاصا جامع و مفصل ہے، فرض کریں سیاسی جماعتوں کے درمیان کسی قسم کا اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا تو آئین میں حل موجود ہے۔