چناب نگر:(انس نعمان)چناب نگر اور اس کے گردونواح کے قبرستانوں میں آوارہ کتوں کی بھر مار، قبروں کی بے حرمتی فاتحہ کیلئے آنیوالے افراد آوارہ کتوں سے پریشان ،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔
سیاسی و سماجی حلقوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا علاقے بھر کے قبرستانوں میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہوگئی ہے اور کتے قبروں پر پھرنے کیساتھ ساتھ قبروں پر پیشاب وغیرہ کرتے ہیں اور قبروں کو اکھاڑتے بھی ہیں قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کیلئے جانیوالے افراد آوارہ کتوں سے انتہائی پریشان ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کتوں کو بھگانے کیلئے انہیں ڈرایا جاتا ہے تو وہ گھورتے ہیں اور بھو نکتے ہیں تو علاقہ مکین پریشانی کا شکار ہوتے ہیں اور فاتحہ خوانی بھی کرتے ڈرتے ہیں کہ کوئی آوارہ کتا ان پر حملہ نہ کر دے علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چناب نگر و گردونواح کے قبرستانوں میں آوارہ کتوں کے ڈیرے

















