لاہور: (خبر نگار+ اپنے نمائندے سے) عام انتخابات میں ناکامی، جہانگیر ترین کی سیاست سے کنارہ کشی، سراج الحق نے پارٹی سربراہی سے استعفیٰ دےدیا۔
جہانگیر ترین نے سیاست و آئی پی پی کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں حمایت کرنے والوں کا شکریہ، اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
سینئر سیاستدان نے کہا عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں اسلئے چیئرمین آئی پی کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا، پارٹی ممبران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق ملک کی خدمت کرتا رہونگا، دعا ہے آئندہ چند سالوں میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا نظر آئے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن میں ناکامی پر پارٹی سربراہی سے استعفیٰ دےدیا۔ سراج الحق نے کہا کوشش و محنت کے باوجود عام انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا، ناکامی قبول کرکے عہدہ چھوڑتا ہوں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویزخٹک نے بریک لے لی،سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاسیاست چھوڑنے کی زیرگردش خبریں غلط ہیں،سیاست چھوڑ رہا ہوں نہ ہی پارٹی کا عہدہ چھوڑونگا، کچھ وقت کےلئے آرام کرنا چاہتا ہوں،آرام کرنے کا ہرگز مطلب نہیں سیاست چھوڑوں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















