راولپنڈی :(بیورورپورٹ)9مئی کیس میں ضمانت منظور،شیخ رشید کو اڈیالہ سے رہا کردیا گیا،درخواست ضمانت پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے سماعت کی۔
عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا،ضمانتی مچلکے جمع ہوتے پر شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا ئی مل گئی،کارکنوں نے پرتپاک استقبال کر کے پھول نچھاور کیے۔
اس موقع پر شیخ رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا تیسرا چلا ،الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیا،جیل میں تھا، کچھ پتہ نہیں ملک میں کیا ہورہا ہے۔
دوسری جانب رولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لیا،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کا فیصلہ سنایا۔
ادھر 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،احتساب عدالت کے جج بشیر چھٹی پرہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
سانحہ 9مئی:شیخ رشید رہا،عمران،قریشی کی ضمانت منظور

















