لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی الیکشن کمیشن آفس کا دورہ کیا،محسن نقوی ،صوبائی الیکشن کمشنرکے درمیان ملاقات ہوئی،صوبے میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاشکر ہے پنجاب بھر میں پولنگ پرامن انداز سے مکمل ہوئی،تمام متعلقہ محکموں ،صوبائی الیکشن کمیشن کے درمیان بہترین کوآرڈی نیشن رہی، پنجاب حکومت کے بہترین انتظامات کے باعث لوگوں نے آزادانہ طورپر حق رائے دہی استعمال کیا۔
لوگوں نے آزادانہ طورپر حق رائے دہی استعمال کیا:محسن نقوی

















