بلوچستان میں صنعتی ورکرز اور کان کنوں کی فلاح و بہبود مشن ہے :جواد سہراب ملک

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بلوچستان میں محنت کشوں کی زندگیوں کو بدلنے کیلئے ایک تاریخی اقدام کے تحت، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے 1.8 ارب روپے مالیت کے فلاحی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی طرف سے مالی اعانت فراہم کئے جانے والے یہ اقدامات پورے خطے میں کان اور صنعتی کارکنوں کے معیار زندگی اور تعلیمی مواقع کو نمایاں طور پر بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔ ان منصوبوں کا سنگ بنیاد مسلم باغ، بلوچستان میں سٹاف کی رہائشگاہوں کے ساتھ ایک گرلز ہائی سکول کا قیام ہے، جو کہ 5,605 کانوں اور صنعتی کارکنوں کے بچوں کیلئے کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس علاقے میں صنفی شمولیت اور تعلیمی رسائی کی علامت ہے۔ 63,000 مربع فٹ پر محیط اور 70 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے یہ سکول اور رہائش گاہیں بلوچستان کی آنے والی نسل کیلئے امید کی کرن ہیں۔ معاون خصوصی نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ اس منصوبے کو 24 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ مناسب رہائش کی ضرورت پر توجہ دیتے ہوئے، جواد سہراب ملک نے مسلم باغ میں 100 ورکرز کے رہائشی کوارٹرز کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ یہ ہاو¿سنگ پراجیکٹ، 5 ایکڑ پر محیط ہے اور اس پر 90 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ یہ 100 خاندانوں کو محفوظ اور آرام دہ گھر فراہم کریگا جس سے براہِ راست رہائش کی کمی سے نمٹا جائیگا جس سے مزدوروں کی کمیونٹی پریشان ہے۔ یہ منصوبہ 24 ماہ میں مکمل ہونا ہے۔ تعلیم کے ساتھ مسلسل وابستگی کے طور پر معاون خصوصی نے سبی، بلوچستان میں ایک تعلیمی منصوبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار بھی کیا جو کہ ابتدائی طور پر 2016 میں مکمل ہونا تھا۔ یہ سکول اب تقریباً 4,000 کان کے کارکنوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم فراہم کریگا جو کہ حکومت کی محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ منصوبے صرف عمارتیں نہیں ہیں، یہ بہت سے خاندانوں کے خوابوں کی بنیادیں ہیں۔ یہ ہمارے کارکنوں اور انکے خاندانوں کی زندگیوں کو بلند کرنے کیلئے حکومت کے اٹل عزم کا ثبوت ہیں۔ جواد سہراب ملک نے افتتاح کے دوران کہا۔ ہم اس سفر کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر کارکن اور ان کے بچوں کو ان وسائل تک رسائی حاصل ہو، جن کی انہیں ترقی کیلئے درکار ہے۔ معاون خصوصی نے ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ڈبلیو ڈبلیو ایف اور ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پراجیکٹ سائیکلوں کو تیز کرنے اور چھوٹی ورکر کمیونٹیز تک پہنچنے کیلئے اقدامات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ تیزی سے اور وسیع تر فوائد کو یقینی بنایا جا سکے۔ معاون خصوصی جواد سہراب ملک کی WWF انتظامیہ کو فنڈنگ میں اضافہ کرنے اور کارکنوں کو مزید جامع ریلیف دینے کی ہدایات، ملک بھر میں کارکنوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کیلئے اپنے عزم کی تصدیق کرتی ہیں۔ یہ اقدام تمام پاکستانی مزدوروں کیلئے ایک خوشحال اور مساوی مستقبل کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے جس کی پشت پناہی ورکرز ویلفیئر فنڈ سے 1.8 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہے۔