اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سائفر کیس میں سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی 5 سال کےلئے نااہل ،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا سنائی،پی ٹی آئی رہنما کو الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل قرار دیا گیا ۔
سائفر کیس میں سزا یافتہ شاہ محمود قریشی 5 سال کیلئے نااہل

















