کراچی،(بیورورپورٹ) وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاہے روپیہ مستحکم،معاشی صورتحال بہتر ہے،بیساکھیوں پر چلنا ختم کرنا ہوگا۔
ایف پی سی سی آئی میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہامعاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے،معاشی استحکام کےلئے اقدامات کیے، ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی،بینکوں کی نجکاری سے ملک کو فائدہ ہوا ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پہلا اجارہ سکوک جاری کیا، حکومت اب سٹاک ایکسچینج سے بھی قرض لے سکتی ہے،نیشنل کریڈٹ کمپنی سے چھوٹی صنعتوں کو قرض دیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہانیشنل کریڈٹ کمپنی 6 ارب سے صنعتوں کو سپورٹ کرے گی، نیشنل کریڈٹ کمپنی کی سپورٹ آگے 15 ارب تک جائے گی،چھوٹی صنعتوں کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے 6ارب سے قومی قرضہ کمپنی قائم کردی اب بیساکھیوں پر چلنا ختم کرنا ہوگا،سرکاری اداروں کی مکمل جانچ کےلئے مانیٹرنگ کی جارہی ہے
روپیہ مستحکم،معاشی صورتحال بہتر ،بیساکھیوں پر چلنا ختم کرنا ہوگا،شمشاد اختر



















