عام انتخابات ،بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور 85 فیصد ترسیل مکمل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل ،الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 849 حلقوں میں سے 85 فیصد کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی مکمل کر لی ،سپریم کورٹ کے حکم پر 16 حلقوں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے گئے۔

صحافیوں کو غیر رسمی بریفنگ میں ڈی جی پولیٹیکل فنانس مسعود اختر شیروانی نے کہاتمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی ، بیلٹ پیپر ،پرنٹنگ حساس معاملہ ہے، ووٹر کا حق قریب پہنچانا ہے، 14 جنوری سے لےکر 2 فروری تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوئی، 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ، قومی اسمبلی سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید پیپر چھاپا ،طباعت 3پرنٹنگ پریسز میں کی گئی،سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔