اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی کمپنیوں میں 781 ارب سرمایہ کاری کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوئی، ناقص منصوبہ بندی سے عوام پر ایک سال میں 20 ارب سے زائد کا بوجھ پڑا ،نیپرا نے پاورسیکٹر کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ جاری کردی ،نیپرا نے بجلی کی پیداوار،ترسیل تقسیم میں نااہلی، ایندھن کی فراہمی کو پاورسیکٹرکے بڑے مسائل قرار دےدیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا پرانے وخراب کارکردگی والے پلانٹس مدت پوری ہوجانے کے باوجود چلائے جارہے ہیں،پاورسیکٹر میں وسط وطویل مدتی منصوبہ بندی کا فقدان ہے مگر منصوبہ بندی کے فقدان کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے، گزشتہ سال مختلف بڑے شہروں میں بارہ بارہ گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔
نیپرا نے کہابجلی کمپنیوں میں 781 ارب سرمایہ کاری کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوئی، بجلی شعبے میں نجی شعبے کی مداخلت سے بہتری لائی جاسکتی ہے،ایک سال میں میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے 20 ارب 26 کروڑ ، گیس وایل این جی کی قلت پر مہنگے پلانٹس چلانے سے 164 ارب اور ترسیلی نظام کی خرابیوں سے 20 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا،بہتر منصوبہ بندی سے عوام کو بوجھ سے بچایا جاسکتا تھا۔
اربوں کی سرمایہ کاری بے سود،ناقص منصوبہ بندی ، بجلی صارفین پر 20 ارب سے زائد کا بوجھ



















