مالاکنڈ:(مشرق نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے اقتدار میں آکر پہلے ہی دن سیاسی قیدی رہا کردونگا،،پیپلز پارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی ،2018 کے الیکشن میں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی، پی ٹی آئی کارکن اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، ووٹ ضائع کریں گے تومیاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں گے۔
بٹ خیلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا 2018 میں پی ٹی آئی کو دہشتگردوں نے این او سی دیا ہوا تھا، خان صاحب کے تمام مخالف چور ،کیا ساتھ موجود سب فرشتے تھے؟،پی پی چیئرمین نے کہا خاں صاحب کو توبہ کرنی چاہیے اور جو ہو رہا ہے مکافات عمل ہے، پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اس لیے بانی پی ٹی آئی کو سزا پر جشن نہیں منا رہی ،بھٹوکی بیٹی کےخلاف جعلی کیسزبنائے گئے، عمران خان،نوازشریف مکافات عمل دنیا میں دیکھیں گے ،قائدن لیگ نے مکافات عمل کے طورپر اپنی بیٹی کےساتھ انتقامی سیاست ہوتے دیکھی لیکن کیا ن لیگ والے اپنے ووٹ کی عزت کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے علاوہ عوام کی بات کوئی نہیں کرتا۔
بلاول بھٹو نے کہااگر آپ چاہتے ہو نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم نہ بنے توسازش کو ناکام بنائیں ،انتخابات والے روز شیر کی بجائے تیر پر نشان لگائیں،3مرتبہ وزیراعظم بن کر بھی ملکی حالات ٹھیک نہیں کر سکے تو اب کیا کرنا چاہتے ہیں، تمام مسائل کا ملکرمقابلہ کریں گے، کہتے تھے موسم خراب ،دہشتگردی ہے، انتخابات ملتوی کیے جائیں، تمام پرانے سیاستدانوں کوکہنا چاہتا ہوں معیشت کےساتھ نہ کھیلیں۔
چیئرمین پی پی نے کہابانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کوامید دلائی تبدیلی لائیں گے مگر جب حکومت بنائی تویوٹرن لیے،صرف پیپلز پارٹی شیر کاشکار کرسکتی ہے،عوام سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں،بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کی وجہ سے دہشتگرد سر اٹھارہے ہیں، کبھی برداشت نہیں کروں گادہشتگرد دوبارہ ملک پرمسلط ہوں،سرکاٹ دوں گا،اختلاف رائے کو سیاسی دشمنی میں کیوں تبدیل کریں؟ آصف زرداری کا گلا وزبان کاٹی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،بلاول بھٹو نے کہاحکومت میں آکر پہلے ہی دن تمام سیاسی قیدیوں کو رہا ، اشرافیہ کو تکلیف پہنچاوں گا اور عوام کوریلیف دوں گا۔
سیاسی قیدی رہاکرونگا،عمران،نوازمکافات عمل دیکھیں گے،بلاول

















