وزیرآباد:(شیخ محمد علی) عوام نواز شریف کے علاوہ کسی کو وزیر اعظم دیکھنا نہیں چاہتے، تحریک انصاف نے اقتدار پر قابض ہو کر ملکی معیشت اور ترقی کو تباہ کر دیا،نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی بہتری ترقی اور عوامی خوشحالی کےلئے عملی اقدامات کیے،مسلم لیگ(ن)کا مقابلہ مہنگائی اور بیروزگاری کیساتھ ہے، ملک اسوقت شدیدبحرانوں کاشکار ہے جن سے میاں نوازشریف ہی باہر نکال سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،امیدوار پی پی35وقار احمد چیمہ اور سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ نے مین بازار میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں دوکناداروں،تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،سرپرست شیخ بلال احمد،سنیئر نائب صدر محمد اکبر بٹ،محمد اعجاز پارس والے،عامر مشتاق چوہدری،برگیڈئیر(ر) بابر علاو الدین،کرنل (ر) وقار انور شیخ،ارسلان بلوچ،عبد الرحمن چوہدری،خواجہ محمد شعیب،میر ماجد علی سالار،احمد سعید اللہ والے،وقار احمد چیمہ،میر آصف محمود،ملک شکیل احمد،حافظ منیر احمد،حسام وقار چیمہ،خواجہ روحیل،خواجہ ولید،محمد صفدر،عمر فاروق اللہ والے،میاں عمران یعقوب،ملک محمد وحید،ملک تنویر احمد،ملک وقاص وسینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ آنیوالا وقت ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا وقت ہے جس کو کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی،عوام کی پذیرائی اور جوش و خروش سے ہواو¿ں کا ر±خ واضح ہے ترقی کے سفر کو جہاں بریک لگی تھی وہیں سے شروع ہوگا اور پاکستان ایک بار پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔
عوام نواز شریف کے علاوہ کسی کو وزیر اعظم دیکھنا نہیں چاہتے: نثار چیمہ

















