لاہور:(کورٹ رپورٹر،سپیشل رپورٹر)عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دےکر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے حکم دیا ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کرکے مونس الٰہی کی گرفتاری کےلئے اقدمات کر سکتی ہے،ملزم نے جان بوجھ کر خود کو روپوش کر رکھا ہے، ایف آئی اے ملزم کی گرفتاری کےلئے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔
دریں اثنا ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کیلئے انٹرپول کو مراسلہ بھجوادیا،دریں اثنا مونس الٰہی نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا الزام ہے دوست نے میرے اور والد کی منی لانڈرنگ کےلئے آف شور کمپنی بنائی،اتنے نالائق ہیں جس کمپنی کو ساتھ جوڑ رہے ہیں وہ کمپنی تب بنی تھی جب میری اور دوست کی عمر 3 سال تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
















