کراچی: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ریلیف، سندھ ہائیکورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دےدیا،دوران سماعت بیرسٹر خواجہ نوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا، شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم ،مختلف اوقات بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔
وکیل نے مزید کہا شاہد خاقان عباسی گزشتہ کئی سال سے ہر پیشی پرعدالت میں پیش ہوتے ہیں، ایف آئی اے کو حکم دیا جائے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے،سندھ ہائیکورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دےدیا۔
شاہد خاقان عباسی کو ریلیف، نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

















