اسلام آباد مسائل سمجھنے کو تیار نہیں، حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس، زرداری

حب: (مشرق نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے بلوچوں کو حق دلوائیں گے،اسلام آباد والے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں، حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے۔

حب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ملک میں بہترین جمہوریت نہیں لیکن آہستہ آہستہ ہی بہتر ہوگی،بلوچستان کی بقا ہی جمہوریت میں ہے، ہتھیار اٹھانے والے دوستوں کو سمجھائیں،پیپلز پارٹی کےساتھ ناانصافیاں ہوئیں لیکن کبھی لڑنے و ہتھیار اٹھانے کی بات نہیں کی،ملکی مسائل کا حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے آپ نے جو جماعتیں بنائیں اور جو بنانے جا رہے ہیں وہ پاکستان کے مسائل نہیں سمجھ سکتیںوررنہ آزما کے دیکھ لیں،بلوچستان کی ترقی صرف جمہوری راستے پر چلتے ہوئے ممکن ہے۔

سابق صدر نے کہابلوچستان کا بجٹ 4 بار بڑھایا لیکن کہیں نظر نہیں آرہا، حب کا بجٹ کہیں نظر نہیں آتا، شاید دوستوں کی جیب کی نظر ہو گیا،امن و امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار حب آئیں گے، جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے، بلوچوں کو دھرتی کا حق دلائیں گے، حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہئے، پانی کی سہولت ،یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں۔