لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ سعدرفیق نے نام لیے بغیر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے دوستی بھولنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہاکراچی کے نوجوان کا بات کرنے کا انداز ٹھیک نہیں ، دوستی کا بھرم رکھنا چاہیے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہاسابق وزیر اعظم نوازشریف کو سازش کے ذریعے نکالا گیا ، سازش ملکی ترقی کےخلاف تھی،امانت ،دیانت سے کام کیا پھر بھی جیلوں میں ڈال دیاگیا،سازش کر کے نوازشریف کونکالا نہ جاتا تو کئی میٹرو بسیں لاہورمیں چلائی جاتیں،لیگی رہنما نے مزید کہا8فروری کا الیکشن عام نہیں بہت خاص ہے اب ریاست چلانے والے لوگ آگے آئیں گے۔
بلاول بھٹو نے دوستی بھلادی،سعد رفیق کا نام لیے بغیر شکوہ

















