بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہیگا: انجینئر شاہد حیدر

لاہور (خبرنگار)وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔139 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک17458ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مجموعی طور پر48033ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،47577 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے44974درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک 68427859 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2658319233 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں429کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے166درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ9ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں9کمرشل،2 انڈسٹریل،2زرعی اور416ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو298649 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت10600403 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔دریں اثناءترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر جاری انسداد بجلی چوری مہم میں مزید تیزی آگئی ہے ، مہم کے سلسلے میںایس ڈی او کریم پارک کی سربراہی میں علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا گیا ، دوران آپریشن ” ملک شاپ“ پر بجلی کی چوری پکڑی گئی۔ ملزم بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کر رہا تھا ،لیسکو حکام نے بوگس میٹر کو قبضے میں لیکر ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ہے ۔ ملزم کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 16391یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 10لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات کی ہیں کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن کو تیز کیا جائے۔علاوہ ازیں ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلے میں ایس ڈی او واپڈا ٹاو¿ن کی زیر قیادت آپریشن کیا گیا ، دوران آپریشن بجلی کی سپلائی لائنوں اورمیٹروں کو چیک کیا گیا۔ لیسکو کی ٹیموں نے آپریشن کے دوران رحمت مارکیٹ کے قریب واقع ہیئر سیلون پر لگے میٹر کو مشکوک پایا ، تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ میٹر بوگس ہے ، جس کے بعد بوگس میٹر کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ لیسکو حکام کی جانب سے ملزم کو ڈٹیکشن بل کی مدد میں 4ہزار یونٹس چارج کیے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے پر انسداد بجلی چوری مہم بھرپور طریقے سے جاری رہیگا ۔ دوسری طرف لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیلداروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔134روز سے جاری مہم کے دوران72887 ڈیفالٹرز سے2 ارب13کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران454نا دہندگان سے ایک کروڑ 9 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔