تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے تاجردوست موبائل ایپ تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے تاجردوست موبائل ایپ تیارکرلی ،ایپ کے تحت ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائےگا،ایپ کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آرکو موصول ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دکانداروں پر سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا جسے ماہانہ وصول کیا جائےگا،سکیم سے اسلام آباد،کراچی، لاہور، پشاور اور وئٹہ میں ریٹیلرز سے 100ارب روپے ٹیکس آمدن متوقع ہے ۔

دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کی جائےگی اور ملک بھرکے ریٹیلرزپرٹیکس لگائے جانے سے تقریباً 300ارب سے زائد آمدن متوقع ہے،ذرائع کے مطابق دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائےگا جو ماہانہ بنیاد پراکٹھا ہوگا، اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پرٹیکس عائد کیا جائےگا۔