بہاولنگر: (محمد احمد مانیکا) الیکشن کمیشن کی ہدایات پر صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کرانا ذمہ داری ہے ،ڈپٹی کمشنرو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ذوالفقار احمد بھون نے عام انتخابات2024ءکے انتظامات کاجائزہ لینے کےلئے ڈی پی او نصیب اللہ خان کےساتھ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں جنرل الیکشن کے ٹرانسپوٹیشن، انتظامی و سیکورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ضلعی الیکشن کمشنر تنویر احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ظہور احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) قیوم قدرت سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نور محمد سمیت اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی دیگر متعلقہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ذوالفقار احمد بھون نے کہا الیکشن کمیشن کی ہدایات پر صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کرانا ذمہ داری ہے جس کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داریاں بخوبی احسن سر انجام دینا ہوں گی،انہوں نے ہدایت کی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی الیکشن عملہ اور الیکشن میٹریل کی ترسیل کےلئے جامع ٹرانسپوٹیشن پلان مرتب کریں اور قبل ازیں تمام تر انتظامات کو مکمل کیا جائے،انہوں نے ہدایت کی تمام ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں، پولنگ سٹیشن میں پینے کے صاف پانی، واش رومز، پولنگ سٹیشن کی باونڈریز، فرنیچر، بجلی، انفراسٹرکچر کے مسائل کو فوری حل کیا جائے تاکہ الیکشن والے دن عوام کو آسانی ہو اور ا سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ہر انتخابی حلقہ کے مانیٹرنگ افسران امیدواران کی جانب سے جاری انتخابی مہم کی کڑی مانیٹرنگ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور تعاون نہ کرنے والے امیدواران کی رپورٹ بروقت فراہم کریں۔
شفاف انتخابات کا انعقاد ذمہ داری،غفلت برداشت نہیں کی جائےگی،ذوالفقار احمد بھون

















