کرپشن،رشوت،منی لانڈرنگ کی روک تھام کرینگے،حکومت کی IMF کو یقین دہانی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کرپشن،رشوت،منی لانڈرنگ کی روک تھام کرینگے،حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی۔

عالمی مالیاتی فنڈز کی طرف سے پاکستان کےساتھ طے پانےوالے ایم ای ایف پی اور لیٹر آف انٹنٹ کی کاپی کے مطابق حکومت نے کرپشن، رشوت ستانی ومنی لانڈرنگ کی روک تھام کےلئے جامع اصلاحات کی یقین دہانی کرائی۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے شفاف بنایا جائے گا، کابینہ کی منظوری سے اینٹی کرپشن فریم ورک رپورٹ شائع کی جائے گی ،عوامی نمائندوں ،کابینہ اراکین کے ظاہر کردہ اثاثوں کی معلومات کو عام کیا جائے گا،رشوت، فراڈ اور بھتہ خوری کی روک تھام کےلئے اداروں کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔

دستاویز کے مطابق کرپشن کیسز کی تحقیقات و سزاﺅں کےلئے نیب سمیت اداروں کو شفاف و موثر بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ،چیئرمین نیب کی میرٹ پر تعیناتی و تحقیقات کےلئے نیب کے دائرہ اختیار کا تعین کیا جائے گا، اینٹی کرپشن ٹاسک فورس مارچ میں اپنی رپورٹ شائع کرے گی، ٹاسک فورس میں بین الاقوامی تجربے کے حامل ماہرین ،سول سوسائٹی کو شامل کیا جائے گا،حکومت نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی میں کہا ایسٹ ڈکلیئریشن ،بینکوں کے نظام کو بہترین مروجہ عالمی طریقے کے مطابق بنایا جائےگا، کرپشن کےخلاف اقوام متحدہ کنونشن کے تحت رپورٹ شائع کی جائے گی۔