پاکپتن: بااثر افراد کا اراضی ٹھیکہ پر لے کر قبضہ کی کوشش، مالک کا شدید احتجاج

پاکپتن:(اختر شاہ کھگہ)بااثر افراد کی جانب سے اراضی ٹھیکہ پر لے کر قبضہ کی کوشش، اراضی مالک کا شدید احتجاج، قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا۔

تھانہ صدر کے علاقہ ون کے بی تابریاں کے رہائشی لیاقت وغیرہ نے بتایا اس اراضی کا مالک ہے اور ٹھیکیدارمحمد جمیل کو اراضی ٹھیکہ پر لے کر دی اور حسب ضرورت اپنی اراضی عظمت خاں کو فروخت کر دی مگر ٹھیکیدار اراضی پر بے ایمان تھا جیسے ہی میں نے عظمت خاں کو قبضہ دیا توٹھیکیدارجمیل اور دیگر نے پولیس کے ساتھ ساز باز ہو کر میرے خلاف اجاڑے کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا جب کہ اب بھی ہم جگہ کے مالک اور قابض ہیں تمام تر ریکارڈ ہمارے پاس ہے عدالت سے حکم امتناعی بھی لے رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس تھانہ صدر نے ہم سے بھاری رشوت لے لی ہے اس کے باوجود ہمیں انصاف اور تحفظ نہیں دیا جا رہا گزشتہ روز تھانہ صدر کے اے ایس آ ئی قاسم رات کے 2بجے آ کر ہمارے اراضی میں لگائے گئے کیمپ اکھاڑ دیئے وہاں پر موجود بسترے اور کیمپ پولیس ساتھ لے گئی۔

متاثرہ لیاقت ، عظمت و دیگر نے چیف جسٹس ، وزیر اعلیٰ پنجاب، آ ئی جی پنجاب ، آ ر پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے انصاف و تحفظ دیا جائے۔