بس بہت ہوگیااب سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے بس بہت ہوگیااب سیز فائر ہونا چاہیے،شفاف الیکشن کےلئے سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہابس بہت ہوا مخالفین اب آسانیاں پیدا کردیں،سیز فائر ہونا چاہیے،پی ٹی آئی نے 800 سے زائد آزاد امیدوار وں کو میدان میں اتارا ،کسی ایک پارٹی کو تنہا کرنے سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاسانحہ9مئی پر عام معافی نہیں چاہتا سزا دینی ہے تو خدشات کو مدنظر رکھا جائے،مائنس بانی پی ٹی آئی کسی صورت ممکن نہیں، بلے کو بچانے کےلئے بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین کا عہدہ چھوڑا، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئے گا تو نظر ثانی اپیل دائر کریں گے۔