پنجاب میں 7 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس

لاہور:(اپنے نمائندے سے) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں7832پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 15155کو حساس اور 27475پولنگ سٹیشنز کو نارمل قرار دےدیا۔

ذرائع کے مطابق انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر کم از کم 6 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاہم پولنگ سٹیشنز کیلئے 46992پولیس اہلکار درکار ہوں گے،حساس پولنگ سٹیشنز کیلئے 75775اہلکار درکار ہوں گے جبکہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 32 ہزار 667 اہلکار تعینات ہوں گے،ایک حلقے میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر 200 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔