چن دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے کا حکم ، فلاح عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیح ہے:محسن نقوی

لاہور( خبر نگار)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری،گوجرانوالہ ایکسپریس وے، دودوچھہ ڈیم، جہلم لئلہ روڈاور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،محسن نقوی نے پنجاب میں عوام کی فلاح کیلئے جاری منصوبوں کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا،وزیراعلیٰ نے کہا فلاح عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیح ہے ، پوری کوشش ہے دن رات محنت کرکے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کو فروری کے آغاز میں ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے ، لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری میگا پراجیکٹ ہے،مقررہ مدت سے قبل کھول کر عوام کوجلد ازجلد آمد ورفت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں،محسن نقوی نے دودوچھہ ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے فوری اقدامات اور چن دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ پرجلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں جہلم لئلہ روڈاورراولپنڈی کے عمار چوک کو کچہری تا سکیم تھری اور جے ایس ہیڈکوارٹر تا کچہری کو سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا،ایف ڈبلیو او حکام نے مختلف منصوبوں پر ہونےوالے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں سول سروس اکےڈمی کے 50وےں کامن ٹرےننگ پروگرام کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا عام آدمی کو ریلیف ہر سرکاری افسر کی ترجیحات میں سر فہرست ہونا چاہےے، عام آدمی سے ملاقات میں نرمی او رپیار کا رویہ اپنائیں، سرکاری افسران کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہےے، غلط کام کبھی نہ کریں،بہتر پبلک ہینڈلنگ سے ہی اچھا نام اور اچھا کیرئیر ملتا ہے اور افسران کوہر اےک سے اچھا تعلق رکھنا چاہےے اوربغےر کسی دباو¿ کے فرائض سرانجام دےنے چاہئےں مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی، سعودی عرب کے سفیرنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عوامی خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعلیٰ کی غیر معمولی رفتار سے عوامی منصوبوں کو مکمل کرنے کی تعریف کی ، محسن نقوی نے کہا سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ازل سے ہے، ابد تک رہے گا، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کےلئے سعودی عرب کے کردار کو فراموش نہیں کرسکتے،سعودی عرب کے بے مثال تعاون پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی کا پرتپاک استقبال کیا ،صوبائی وزراءایس ایم تنویر،عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری وزیر اعلیٰ، سیکرٹری وزیر اعلی عملدرآمد اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔