لاہور:( سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے بلاول کو لاہور سے جتوا کر وزیراعظم بنائیں گے،جب کارکن جیل میں ملنے آتے تھے تو کہتا تھا میں جیلوںمیں رہنے کا شوقین نہیںہوں، یہی وجہ ہے صرف پی پی کارکن کہہ سکتے ہیں ہمارا لیڈر جیل میںرہا جو کبھی جھکتا نہیں ، میں نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے ہاتھ سے لگائے آم کے درخت کا پھل بھی کھایا ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے این اے 127میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
رخسانہ بنگش،رانا فاروق سعید ،فیصل میر ،میاں مصباح الرحمن،اسلم گل،عدنان سرور گورسی،امجد حسین،ہمامیر اور نویلہ میر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
آصف زرداری نے کہا سیاسی سفر بڑا طویل ہے ،40سال سے سیاست کر رہے ہیں ،بھٹو شہید کا لگایا پودا الگ ہے ،کبھی تاریخ لکھی جائے گی تو لکھا ہوگا اپنے لگائے درخت کا پھل کھایا،دوستوںنے ہمیشہ پیار دیا ،کارکنوں کی خواہشوں پر چلتے ہیں ،اپنے کارکنوں کی آنکھیں نہیں جھکا سکتے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















