لودھراں: (بیورورپورٹ)سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے این اے 155 سے انتخابی مہم کا آغازکرکے رہنماو¿ں، کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں۔
سربراہ آئی پی پی نے کہا سیاسی مخالفت کی وجہ سے رکنے والے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عوام نے مجھے ہمیشہ عزت دی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرلی، معیشت کو طاقتور کرنا اور مہنگائی کنٹرول کرنا ترجیح ہے، زراعت ریڑھ کی ہڈی، کسانوں کوحق دیں گے۔
جہانگیر ترین نے کہا جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، اجتماعی کام کرنے ہیں جس سے عوام خوشحال ہو، اگر ملک تگڑا ہو گا تو سب تگڑے ہوں گے۔
معیشت کو طاقتور کرنا اور مہنگائی کنٹرول کرنا ترجیح ہے: جہانگیر ترین

















