اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماﺅں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قراردےدیا۔
عدالت عظمیٰ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر،بیرسٹر گوہر نے کہافیصلے سے مایوسی ہوئی، اب پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے،پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیکر بلا چھین لیا گیا ، اب تاریخ فیصلے پر فیصلہ کرے گی، پہلے سے ہی اندازہ ہوگیا تھا، آئندہ کی حکمت عملی بنائی ہوئی ہے، کوئی فکر کی بات نہیں،پی ٹی آئی الیکشن زور وشور سے لڑے گی، پارٹی کو نہیں چھیڑا گیا، صرف انتخابی واپس نشان لیا گیا،اگلی حکومت بنائیں گے۔
،پی ٹی آئی وکلا نے مزید کہا14 درخواستیں 25 کروڑ عوام کے حقوق پر بھاری ہوئیں،فیصلہ تکنیکی بنیادوں پردیا گیا، 227 سیٹیں چلی گئیں،اپیل دائر کریں گے،بلا رہے یا نہ رہے عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے۔
14 درخواستیں عوامی حقوق پر بھاری اب تاریخ فیصلے پر فیصلہ کرے گی،پی ٹی آئی

















