راولپنڈی :(بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے رجیم چینج کےخلاف احتجاج ختم کرنے پر دوتہائی اکثریت کی آفر دی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا عمران خان نے پیغام دےکر بھیجا ہے ”مجھے اگست 2022 میں جنرل باجوہ نے بلایا اور آفر دی رجیم چینج کےخلاف احتجاج بند کردو تو دوتہائی اکثریت دیں گے“۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ”ہمارے ماں باپ غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے لیکن ہم آزاد ہیں، خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا اس سے بہتر ہے موت آجائے لیکن آزاد ملک میں غلامی منظور نہیں“۔
باجوہ نے رجیم چینج کےخلاف احتجاج ختم کرنے پر دوتہائی اکثریت کی آفر دی،عمران

















