اسلام آباد (مشرق نیوز) عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونلز میں سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ ایپلٹ ٹریبونل نے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کے خلاف مسعود خان مندوخیل کی اپیل مسترد کر کے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔
علاوہ ازیں حلقہ این اے 129 سے تحریک انصاف کے میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔ ایپلٹ ٹریبونل لاہور کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل پر سماعت کر کے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے میاں اظہر کی اپیل منظور کر لی۔
این اے 242 سے شہباز شریف، این اے 129 سے میاں اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت
















