حافظ آباد،آتشزدگی سے مکان کی چھت منہدم،میاں بیوی ،2بیٹیوں سمیت جاں بحق

حافظ آباد:(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے نواحی گاﺅں رامکے چٹھہ میں آتشزدگی کے باعث مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی ،2بیٹیوں سمیت جاں بحق ،4افراد زخمی ہو گئے۔

،آصف خاں نے گھر کی دوسری منزل پر بکریوں کو سردی سے بچانے کےلئے آگ جلا رکھی تھی،چھت اچانک اوپر آن گری، امدادی ٹیموں نے نعشوں ،زخمیوں کو ملبے سے نکالا،2افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،خاندان کے 4افراد کی ہلاکت پر پورا گاﺅں سوگ میں ڈوب گیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔