قصور،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ،کاروبار زندگی مفلوج

قصور: (مہر حسن حسن)بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کاروبار زندگی مفلوج کر دیا ۔ہر گھنٹے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی ،چےئرمین واپڈااور ایس ای واپڈ اقصور سے فوری نوٹس لے کر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے اور ذمہ دران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

قصور شہر سمیت گردوانوح میں بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بلھے شاہ سب ڈویژن، سول ایریا ، شیخ بھاگو فیڈراور دیگر سب ڈویژن میں ہر گھنٹے بعد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کا دورانیہ 12گھنٹے سے تجاوزکر چکا ہے ۔شام کے وقت شدید دھند اور اندھیرے کے باعث پورا شہر اندھیرے میں ڈوب جاتا جس کے باعث شہر میں چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ۔

شہریوں کے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں ، گھریلو صارفین سمیت دکاندار ، تاجر طبقہ، صنعتی و تجارتی اداروں میں کام کرنے والے مزدور وںکا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔مہنگائی کے اس دور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث انہیں معاشی مسائل کا سامنا ہے ۔شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی ،چےئرمین واپڈااور ایس ای واپڈ اقصور سے فوری نوٹس لے کر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔