اسلام آباد (بیورورپورٹ)عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ شروع ،کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کےخلاف الیکشن ٹریبونلز میں اپیلیں پیرسے 3جنوری تک دائر کی جائیں گی۔
الیکشن ٹریبونلز میں اپیلوں پر فیصلے 4 سے 10 جنوری تک کیے جائیں گے ،امیدواروں کی حتمی فہرست 11 تاریخ کو آویزاں کی جائےگی،امیدوار 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ،انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے ،پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔
عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ شروع ،کاغذات نامزدگی کے فیصلوں پراپیلیں پیر سے دائر

















