حجرہ پریس کلب کی تنظیمی باڈی تحلیل،6 رکنی سپریم کونسل قائم

حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ حجرہ شاہ مقیم کی تنظیمی باڈی تحلیل کر دی گئی ،6 رکنی سپریم کونسل قائم ، سال نو کیلئے عہدیداروں و ممبران کا از سر نو تعین کرنے کا اختیار سونپ دیا گیا

ضلع اوکاڑہ کی نامور صحافتی تنظیم حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے اختتامی اجلاس سال 2023ءمیں مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ممبران عہدیداران و ذیلی پریس کلب کی صحافتی خدمات کو ملک ، قوم اور معاشرہ کیلئے خوش آئند قرار دیا گیا جبکہ آئندہ سال 2024ءکیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے 6 رکنی سپریم کونسل قائم کر دی گئی جس میں نواز انجم ، وسیم خان غوری ، سردار جہانگیر فراز نوشاہی ، سید مزمل حسین زیدی ، سردار احسان الٰہی کمبوہ اور رفیق نوشاہی شامل ہیں۔

،سپریم کونسل کو سال نو کا تنظیمی ڈھانچہ ترتیب دینے کیلئے مکمل اختیارات سونپ دیئے گئے جو آئندہ جنوری کے پہلے ہفتے میں باصابطہ طور پر حجرہ پریس کلب کے متعلقہ رجسٹرڈ قوانین قواعد و ضوابط کے تحت نئے عہدیداروں کو آفس الاٹ کرنے کا اعلان کرے گی ،عبوری سیٹ اپ کے دورانیہ میں چیئرمین نواز انجم تنظیمی امور چلائیں گے۔